وزیر اطلاعات نے رسول بیراج سے پنڈدادن خان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

چوہدری فواد حسین نے منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی منصوبوں پر تساہل اور لاپراوئی برداشت نہیں کی جائیگی ،ْ اس نہری منصوبے کی تکمیل سے فراہم آب کا درینہ مسئلہ حل ہو گا ،ْوزیر اطلاعات

منگل 16 اکتوبر 2018 20:28

وزیر اطلاعات نے رسول بیراج سے پنڈدادن خان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈدادن خان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ۔ منگل کو وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادن خان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات کیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر اطلاعات کو ایکسین جہلم محکمہ انہار کی وزیر اطلاعات کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیر اطلاعات نے منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ کمیٹی ہر پندرہ روز کی بنیادپر منصوبے پر جاری کام کے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کریگی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی منصوبوں پر عمل درآمد کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے ،ْمنصوبوں پر تساہل اور لاپراوئی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس نہری منصوبے کی تکمیل سے فراہم آب کا درینہ مسئلہ حل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں