ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:53

ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 22 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 47کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں ماڈل کسمز کلکٹریٹ کے لئے ایک کروڑ، سی پیک کے تحت مانسہرہ میں زونل آفس کی تعمیر کے لئے 60 لاکھ، جھنگ زون میں آفس کی تعمیر کے لئے 70 لاکھ، اینٹی گریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے 5کروڑ 80 لاکھ، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی تعمیر کے لئے 3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں