چیف جسٹس نے پانی کی بوتل کوٹ کی جیب میں رکھ لی

پانی کی بچت کرنا مجھے ایک خاتون نے سکھایا اور میں بھی پانی کی بوتل پھینکنے کے بجائے اسے اپنے استعمال کے لیے رکھ رہا ہوں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 10:57

چیف جسٹس نے پانی کی بوتل کوٹ کی جیب میں رکھ لی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 اکتوبر 2018ء) : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گذشتہ روز آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔چیف جسٹس نے اپنے خطاب کے آخر میں گزشتہ روز کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل جب سیشن ختم ہو ا تو میں نے ایک خاتون کو دیکھا۔ جو ٹیبل پر پڑا آدھا گلاس پانی پی رہی تھی میں نے جب ان سے پوچھا تو انہوں کہا کہ یہ پانی ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

اس لیے یہ پانی پی رہی ہوں ، چیف جسٹس نے ہال میں موجود ارعم ستار نامی خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ سے سبق سیکھا ہے۔ اور اس پرآج سے ہی عمل شروع کر رہا ہوں۔ میرے ٹیبل میں پانی کی بوتل میں آدھی بوتل پانی رہ گیا ہے۔ تو میں پانی کی بوتل پھینکنے کے بجائے اسے اپنے استعمال کے لیے رکھ رہا ہوں اور ہال میں بیٹھے لوگوں کی اجازت سے اس کو اپنے کوٹ کے جیب میں رکھتا ہو ں جس کو میں استعمال میں لاؤں گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پانی زندگی ہے جوہرانسان کی بنیادی ضرورت ہے اورمیں اپنے ہاتھوں سے اپنی قوم کے بچوں کواس حق سے محروم نہیں کرسکتا پینتالیس سال سے کسی سے اس معاملے پرغور نہیں کیا لیکن ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہفتہ کویہاں دوروزہ واٹر سمپوزیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میں نے اس اہم ترین موقع میں شرکت کیلئے موجودہ حکومتی عہدیداروں ، منسٹرز اور مشیروں کو بھی دعوت نامے بھیجے تھے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے چند ایک لوگوں کے علاوہ یہاں کوئی نہیں آیا حالانکہ آج اور کل یہاں جتنی باتیں ہوئی ہیں یہ مجھ سے زیادہ حکومتی لوگوں کے سننے کیلئے تھیں ، کاش وہ آتے اور نوٹس لے کراس پر عمل کی کوشش کرتے کہ کس طرح اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور کیسے پانی کے بحران کو ملک سے ختم کیا جائے ، لیکن حکومت کی جانب سے لوگوں نے آنے کی زحمت نہیں کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں