جدید دنیا میں بیانیے کی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، حکومت ابلاغ کی قوت اور اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے،

انفارمیشن افسران عوام کو حقیقی تبدیلی سے آگاہ کرنے میں متحرک کردار ادا کریں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین کی پبلک ریلیشنز افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 18:32

جدید دنیا میں بیانیے کی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، حکومت ابلاغ کی قوت اور اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اور انفارمیشن افسران پاکستان کا تشخص بناتے ہیں، پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کیلئے انفارمیشن افسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں، جدید دنیا میں بیانیے کی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ابلاغ کی قوت اور اہمیت بخوبی سمجھتی ہے۔

وہ پیر کو پبلک ریلیشنز افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل اور وزارت کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اطلاعات کی بروقت، درست، مؤثر ترسیل انفارمیشن افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں میں اشتراک عمل اور معلومات تک رسانی کو مزید مربوط اور فعال بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن افسران حکومتی اقدامات عوام کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں اور حکومت اور عوام میں رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن افسران عوام کو حقیقی تبدیلی سے آگاہ کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں