فلیگ شپ ریفرنس :نوازشریف کے وکیل جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر احتساب کورٹ کے جج ارشد ملک کی عدم موجودگی میں 25 منٹ تک جرح کرتے رہے

منگل 23 اکتوبر 2018 21:23

فلیگ شپ ریفرنس :نوازشریف کے وکیل جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر احتساب کورٹ کے جج ارشد ملک کی عدم موجودگی میں 25 منٹ تک جرح کرتے رہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر احتساب کورٹ کے جج ارشد ملک کی عدم موجودگی میں 25 منٹ تک جرح کرتے رہے۔

(جاری ہے)

فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ساڑھے نو بجے شروع ہوئی جو بغیر تعطل کے ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہی،ساڑھے گیارہ بجے سماعت میں 10منٹ کا وقفہ ہوا،وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو2بجکر15منٹ پر جج ارشد ملک اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔اس موقع پر گواہ واجد ضیاء نے کہا کہ خواجہ حارث آپ اپنی مرضی سے چیزیں لکھ دیں۔2بجکر45منٹ یعنی25منٹ کے بعد جج ارشد ملک کمرہ عدالت میں دوبارہ آئے اور15منٹ سماعت کے بعد3بجے سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں