سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس کل اولڈ پپس ہال میں ہوگا

پیر 12 نومبر 2018 13:36

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس کل اولڈ پپس ہال میں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس کل منگل کوگیارہ بجے اولڈ پپس ہال پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کریںگے۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ سپر ہائی وے ایم نائن موٹر وے کے حوالے سے بھی مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں