فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کے حوالے سے درخواست کی سماعت کل ہوگی

منگل 13 نومبر 2018 12:52

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کے حوالے سے درخواست کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں رد و بدل کے حوالے سے درخواست کی سماعت کل بدھ کو کرے گا۔

(جاری ہے)

نیپراذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی ( سی پی پی ای) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی قیمت میں اضافے کے لئے درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت نیپرا ہیڈکوارٹرز میں ہو گی۔ سی پی پی اے نے اکتوبر کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں 52 ارب روپے کی لاگت سے 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے 9 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں