کو ئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدا لتوں میں گزری ،بختاور بھٹو

احتسا ب منتخب سیا ستدانو ں کا ہی ہو نا ہے یا کہ سابق آمر کا بھی،پیغام

منگل 13 نومبر 2018 16:46

کو ئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدا لتوں میں گزری ،بختاور بھٹو
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سا بق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کو ئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدا لتوں میں گزری ہے سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہا ں ہے کیو ں ابھی تک وہ گالف کو ر س میں پا یا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بختا ور بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا احتسا ب منتخب سیا ستدانو ں کا ہی ہو نا ہے یا کہ سابق آمر کا بھی میرے والد عدالتوں میں اپنی عبوری ضما نت کے لئے آئے روز چکر لگاتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہا ں ہے جس نے قانو ن توڑا او راس کا مذاق آڑایا کیو ں وہ ابھی تک گالف کو رس میں ہی ملتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ کو ئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالت میں گزری ہے کیو نکہ میرے والد عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور عدالت جب بھی بلا ئے گی ہم پیش ہو تے رہے گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں