چیئرمین سینیٹ کا ہائوس چلانے کے لئے قائد ایوان، قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے اتفاق

بدھ 14 نومبر 2018 22:21

چیئرمین سینیٹ کا ہائوس چلانے کے لئے قائد ایوان، قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے اتفاق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے ہائوس چلانے کے لئے قائد ایوان، قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کی کمیٹی تشکیل دینے کی قائد ایوان کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن میں جھڑپ اور اپوزیشن کے واک آئوٹ کے بعد واپس نہ آنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے تجویز دی کہ ہائوس چلانے کے لئے کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس حوالے سے مشاورت کی جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں