چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنا دی

جگر کی پیوند کاری کے لیے اب پاکستانی بچوں کو بھارت نہیں جانا پڑے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 12:56

چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2018ء) : اسلام آباد چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنا دی۔جگر کی پیوند کاری کے لیے اب بھارت جانے کی ضرورت نہیں۔پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جگر کی پیوند کاری نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں ہو گا۔

امریکہ سے دو ماہر ڈاکٹر بچوں کی جگر کی پیون کاری کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے،چیف جسٹس نے کہا پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوندکاری کا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جذبے سے کام کرنے والے دو ڈاکٹرز پاکستان تسریف لا رہے ہیں۔دونوں ڈاکٹرز پے کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری کریں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ چلڈرن اسپتال میں جگر کے مرض میں مبتکا دو بچوں کی لمبی فہرست ہے جب کہ پیوندکاری کے انڈیا جانا پڑتا ہے جس کا ویزہ نہیں ملتا۔

خیال رہے جگر کی پیوندکاری کرنے والا گروہ گرفتار کیا گیا تھا۔جگر کی پیوندکاری کیلئے لوگوں کو بھارت لے جایا جاتا تھا۔ پی کو ایف آئی اے کے مطابق جگر کی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار کیا گیا، ایجنٹ محمد علی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر چار ڈونر بھی زیر حراست لئے گئے جگر کی پیوند کاری کیلئے لوگوں کو بھارت لے جایا جاتا تھا۔واضح رہے پاکستان میں کئی بچے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کے آپریشن کے لیے انہیں بھارت لے جانا ضروری ہوتھا جس میں بھاری اخراجات کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں