بجلی کی جتنی قیمت بڑھانی تھی وہ بڑھاچکے ،ْوفاقی وزیر پاور ڈویژن

ہماری زراعت اور صنعت سمیت گھریلو صارفین کیلئے سستی بجلی ضروری ہے ،ْعمر ایوب کے الیکٹرک کو سسٹم کی بہتری کیلئے اپنی سرمایہ کاری بڑھانی چاہیے، کے الیکٹرک کو غفلت اور حادثات پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ،ْ گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 13:58

بجلی کی جتنی قیمت بڑھانی تھی وہ بڑھاچکے ،ْوفاقی وزیر پاور ڈویژن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہاہے کہ بجلی کی جتنی قیمت بڑھانی تھی بڑھا دی ہے اور جو قیمتیں ہم نے بڑھائی ہیں ان میں بھی 75 فیصد عوام کو ریلیف دیا گیا۔ منگل کو اسلام آباد میں متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے زیر اہتمام قابل تجدید توانائی پالیسی پر مشاورتی ورکشاپ ہوئی جس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ دنیا میں قابل تجدید توانائی سستی ہو رہی ہے، توانائی معیشت کیلئے لائف لائن ہے اور ہمیں سستی بجلی پیدا کرنی ہے، ہماری زراعت اور صنعت سمیت گھریلو صارفین کیلئے سستی بجلی ضروری ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ ہم بجلی پیداوار ہی نہیں ترسیلی مسائل کو بھی حل کر رہے ہیں ،ْہمارا این ٹی ڈی سی کا سسٹم ساڑھے 19 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی اٹھانے کے قابل نہیں، دور دراز دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کو ایک نہیں 2 خساروں کا سامنا ہے جس میں مالی اور جاری کھاتوں کے خسارے کا سامنا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت مزید بڑھائیں گی عمر ایوب نے جواب دیاکہ ہم نے بجلی کی جتنی قیمت بڑھانی تھی بڑھا دی ہے، جو قیمتیں ہم نے بڑھائی ہیں ان میں بھی 75 فیصد عوام کو ریلیف دیا گیا، ہم نے زرعی صارفین اور برآمدی صنعتوں کو ریلیف دیا۔وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوگئی وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سسٹم کی بہتری کیلئے اپنی سرمایہ کاری بڑھانی چاہیے، کے الیکٹرک کو غفلت اور حادثات پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں