ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دینے کے لئے وزارت مذہبی امور میں مرکزقائم کیا جائے، طاہر اشرفی

جمعرات 22 نومبر 2018 14:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کو بھر پور جواب دینے کے لئے وزارت مذہبی امور میں مرکز قائم کیا جائے،وزیر اعظم عمران خان کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے جرات مندی سے امریکی صدر کے ٹویٹ کا جواب دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوسیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں افغانستان کے دارلحکومت کابل میں مذہبی اجتماع میں دھماکے اور مولانا سمیع الحق قادری پر حملہ کی پرروز مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر فتن دور سے گزر رہے ہیں اور آئے روز ہمیں نئے فتنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزارت مذہبی کے زیر اہتمام ایک سنٹر قائم کیا جائے جو ختم رسالت پر حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگریز نے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت مرزا غلام محمد قادیانی کی سرپرستی کی تاکہ جہاد کو ختم کیا جاسکے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ دن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹ کے ذریعے پاکستان مخالف بیان دے رہے ہیںاور میں وزیر اعظم عمران خان کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے جرات مندی سے امریکی صدر کے ٹویٹس کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا شاید یہ سمجھ رہا تھا کہ ہم خاموش رہیں گے اسے یہ بخوبی پتہ ہونا چاہئے، نائن الیون کے بعد ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں