اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ سب جیل قرار ،ْ

نوٹیفکیشن جاری شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے مکمل سیشن تک سب جیل میں رکھا جائیگا

پیر 10 دسمبر 2018 15:21

اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ سب جیل قرار ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اسلام آباد میں قائم منسٹر انکلیو میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے مکمل سیشن تک سب جیل میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔یاد رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی اسکینڈل کے حوالے سے بیان کے لیے طلب کیا تھا جہاں انہیں نیب نے باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں