اومنی گروپ کے چئیرمین نور مجید کی رہائشگاہ پر چھاپہ

گھر کی مکمل تلاشی کے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 19:42

اومنی گروپ کے چئیرمین نور مجید کی رہائشگاہ پر چھاپہ
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :اومنی گروپ کے چئیرمین انور مجید کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے چھاپے کے دوران گھر کی مکمل تلاشی کے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کا معاملہ اپنے حتمی انجام کے قریب پہنچنے والی ہیں۔اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیموں نے آج اومنی گروپ کے چئیرمین انور مجید کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔

گھرکی تلاشی،اہم دستاویزات قبضے میں لےلی گئیں۔حکام کافی دیرکلفٹن میں واقع انورمجید کےگھر پرموجود رہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیشی ٹیم نے کراچی میں ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے شوگر ملز کے دفتر کی تلاشی کے دوران اہم ریکارڈ کی چھان بین کی اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر سیل کردیا تھا۔

نیب اور رینجرز کی دو ٹیموں نے بھی اومنی شوگر ملز کے دفتر کی تلاشی لی تھی۔ اومنی گروپ کے تین ملازمین سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ اس دوران کچھ دستاویزات، کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں