ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، 5 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء

منگل 11 دسمبر 2018 14:16

ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، 5 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں،2014ء سے پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی آئی، نومبر میں ملک کے سات بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، پولیو مہم میں والدین پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز کامیابی سے جاری رہی۔ رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے بتایاکہ رواں سال ملک بھر سے پولیو کے 8 کیسز رجسٹڑڈ ہوئے ۔ 2014ء سے پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی آئی ہے۔ اس بڑی کامیابی کے باوجود نومبر میں ملک کے سات بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان شہروں میں سکھر، کراچی، پشاور، مردان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں۔ بابر عطاء نے کہا کہ پیرسے شروع ہونے والی پولیو مہم میں والدین پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

ہر پاکستانی صحت محافظ کا کردار ادا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے گھر اور گرد و نواح میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر رانا صفدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودو موسم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے بہترین ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کی پوری کوشش ہے کہ پولیو وائرس کو پولیو مہم کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھرمیں اس بات کو یقینی بنایاہے کہ بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلائے تاکہ وائرس سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکے، جن بچوں کو اس مہم سے پہلے بھی قطرے پلائے گئے ہیں وہ اس مہم میں پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے ایسے علاقے جہاں پر بچوں کی قوت مدافعت میں کمی پائی جاتی ہے وہاں پر بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں