ملتان سے سکھر موٹروے بروقت مکمل ہوگا‘

ایم نائن پر کام مکمل ہونے کے بعد کراچی سے لاہور تک موٹروے مکمل ہوجائے گا‘ وزیر مملکت مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب

بدھ 12 دسمبر 2018 15:43

ملتان سے سکھر موٹروے بروقت مکمل ہوگا‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملتان سے سکھر موٹروے بروقت مکمل ہوگا‘ ایم نائن پر کام مکمل ہونے کے بعد کراچی سے لاہور تک موٹروے مکمل ہو جائے گا‘ تمام وزراء کو بھی ٹول ادا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر حکومتی رکن ریاض فتیانہ نے کہا کہ ایم تھری موٹروے کھولنے کے حوالے سے وزیر مملکت کی یقین دہانی پر شکرگزار ہیں۔

ان کے استفسار پر وزیر مملکت مراد سعید نے کہا کہ ملتان سے سکھر موٹروے بھی بروقت مکمل ہو جائے گا اور ایم نائن پر بھی کام مکمل ہونے کے بعد لاہور سے کراچی تک موٹروے مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی موٹروے پر ٹول ادا کرتا ہوں اور تمام وزراء کو بھی یہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں