صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،عامر محمود کیانی

بدھ 12 دسمبر 2018 17:01

صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،عامر محمود کیانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے یہ بات انہوں نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی اور لیور پول یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پربریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان رائٹ نے وزیر صحت کو بتایا کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی وزارت صحت کی معاونت سے پاکستان میں پہلی بار برتھ Cohortسٹڈی کرنے جا رہی ہے اس ریسرچ میں نیوٹریشن، مینٹل ہیلتھ ، نان کمیونیکیبل ڈیزیز (NCD) اور اور مختلف بیماریوں کی سائنسی طریقے سے وجوہات سامنے لائی جا سکیں گی۔

ریسرچ یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ ہمارے ملک کے اندر وہ کونسی وجوہات ہیں جن سے بیماریوں کے پھیلائو پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ ریسرچ کی دنیا میںCohortسٹڈی ایک مستند سمجھی جاتی ہے جس کی بنیاد پر ہم آنے والے وقتوں میں بیماریوں کے بارے میں اپنی پالیسی بناتے ہیں۔ یہ پاکستان میں ہیلتھ کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر پہلابرتھ Cohortسٹڈی ہو گا ۔ دنیا کے اور ممالک میں بھی اس طرز تحقیق کو بتدریج مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں