قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:07

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی اجلاس میں سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر سیّد شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سینٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز نے شرکت کی۔ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے اور ہونے والی اہم قانون سازی کے امور زیر بحث لائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں