ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب پیر کو ہو گی

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:07

ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب پیر کو ہو گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پائیدار ترقی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ’’ایس ڈی پی آئی‘‘ کے زیر اہتمام معروف معیشت دان اور سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب پیر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ تقریب کا عنوان ’’سرتاج عزیز کی زندگی اور کام‘‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ’’ایس ڈی پی آئی‘‘ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سابق گورنر پنجاب ڈاکٹر شاہد حامد، چیئرمین رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک شعیب سلطان خان، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری، ورلڈ بینک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی سمیت سابق سفراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی زندگی اور ملک کیلئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں