فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ،قمر زمان کائرہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:53

فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ،قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اکٹھی ہوجائیں تو چیئر مین سینٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ہیں پیپلز پارٹی کے کسی بندے نے جرم کیاہے تو اس کو ریلیف نہیں ملنا چاہئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اکٹھی ہوجائیں تو چیئر مین سینٹ کو تبدیل کیا جا سکتاہے،گیس بحران کے حوالے سے بات کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیس کابحران ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنے ہے جس صوبے سے بھی گیس نکلتی ہے اس صوبے کے لوگوں کا گیس پر پہلا حق ہوتاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں