پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کے درمیان بحری مشقوں تمر الطیب کاعمان کے پانیوں میں انعقاد کیا گیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:43

پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کے درمیان بحری مشقوں تمر الطیب کاعمان کے پانیوں میں انعقاد کیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کے درمیان بحری مشقوں تمر الطیب کاعمان کے پانیوں میں انعقاد کیا گیاترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی رائل بحریہ اورپاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، آبدوز ، فاسٹ کرافٹ اٹیک میزائیل بوٹ ، میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ نے مشقوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بحری مشقیں دو مرحلوں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل تھی، مشقوں کے انعقاد کا مقصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کرنا اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

مشقوں کے دوران میری ٹائم سکیورٹی ، فضاء و سمندر مین ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی گئیں۔دونوں ممالک کی بحریہ کے سینئر آفیسرز نے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں