وزیراطلاعات کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ،،پارلیمنٹ کی بالا دستی اورصحافت کی آزادی اظہاررائے پر گفتگو

پارلیمنٹ کی کارروائی کی نشریات کو مزید بہتر بنایا جائے ،ْ اسد قیصر کی ملاقات میں بات چیت پی ٹی وی فیملی چینل پر نشریات معاشرتی اقدار کے مطابق بنانے کے لیے مزید بہتر ی کی گنجائش موجود ہے ، چوہدری فواد

جمعہ 18 جنوری 2019 19:32

وزیراطلاعات کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ،،پارلیمنٹ کی بالا دستی اورصحافت کی آزادی اظہاررائے پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیملی چینل پر نشریات معاشرتی اقدار کے مطابق بنانے کے لیے مزید بہتر ی کی گنجائش موجود ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں قانون سازی ،پارلیمنٹ کی بالا دستی اورصحافت کی آزادی اظہاررائے سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئے۔

نسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ موجودہ حکومت صحافت کی آزادی پرمکمل یقین رکھتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی کی نشریات کو مزید بہتر بنایا جائے۔اسد قیصر نے کہاکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ارکان کی پارلیمنٹ میں کارکردگی کو جاننا عوام کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پی ٹی وی کی نشریات کو اخلاقی اقدار کے عین مطابق ہونا چاہیے۔

اسد قیصرننے کہاکہ اس کی نشریات سے آنے والی نسلوں کی کردار سازی ہونی چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کے ذریعے پارلیمنٹ کے نشریات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا۔فواد حسین چوہدریننے کہاکہ پی ٹی وی فیملی چینل پر نشریات معاشرتی اقدار کے مطابق بنانے کے لیے مزید بہتر ی کی گنجائش موجود ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں