پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تھائی لینڈ میں چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میںنقد انعام تقسیم کئے

بدھ 23 جنوری 2019 20:27

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تھائی لینڈ میں چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میںنقد انعام تقسیم کئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پٹایا (تھائی لینڈ) میں ہونے والی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میںنقد انعام تقسیم کیے،فرحان ہاشمی، عباس زیب، حارث قاسم اور حمزہ خان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6سال بعد پاکستان کو اس چیمپئن شپ میں کامیابی سے ہم کنار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک کو یہ اعزاز دلایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں میں پاکستان سکواش نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر 27سونے ، 13چاندی اور 18کانسی کے تمغوں سمیت کل 58تمغے جیتے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سہولیات فراہم کرنے پر کوچز کی سخت محنت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کی پاکستان کی سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں