وزیراعظم پاکستان عمران خان کا راجن پور میں صحت انصاف کا اجراء فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم ہے، عامر محمود کیانی

صحت سہولت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی منصوبہ ہے، راجن پور میں دو لاکھ تیرہ ہزار سے زائد خاندان صحت انصاف کارڈ کے زریعے مفت علاج سے مستفید ہونگے، وفاقی وزیر کا بیان

جمعہ 22 فروری 2019 18:43

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا راجن پور میں صحت انصاف کا اجراء فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم ہے، عامر محمود کیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا راجن پور میں صحت انصاف کا اجراء فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ صحت سہولت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ راجن پور میں دو لاکھ تیرہ ہزار سے زائد خاندان صحت انصاف کارڈ کے زریعے مفت علاج سے مستفید ہونگے ۔

عامر کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ اپنی نوعیت کا اولین منصوبہ ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ عوام کی تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ عامر کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے 150 سے زائد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں سات لاکھ بیس ہزار روپے تک علاج کرا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عامر کیانی نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کا آغاز ہماری حکومت نیخیبر پختون خواہ سے شروع کیا تھا ۔عامر کیانی نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ غریب آدمی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔عامر کیانی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب صحت کی معیاری سہولیات ہر پاکستانی کیلئے موجود ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ صحت کا یہ کارواں عوامی فلاح و بہبود کے راستے پر روان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں