میں وفا کر کے بھی تنہا رہ گئی

محبت کی لازوال کہانی، مرحوم شوہر کی محبت کی خاطر خاتون نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش ٹھکرا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 10:34

میں وفا کر کے بھی تنہا رہ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2019ء) مرحوم شوہر کی محبت کی خاطر خاتون نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش ٹھکرا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے نسیم بیگم اپنے شوہر کے ساتھ ان کی وفات کے بعد بھی وفا کرنا چاہتی ہے،دونوں نے عمر بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائی تھیں تاہم طاہر خان پانچ سال قبل انتقال کر گئے۔خاتون کے درد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ روتے ہوئے یہ کہہ رہی تھیں کہ ' دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔

 ہم وفا کر کے بھی تنہا رہ گئے'۔نسیم خان کا کہنا ہے کہ وفا ایسا جذبہ ہے جو کسی موت کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے،خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعظم عمران خان نے ان سے ویڈیو کال پہ بات کی اور تمام سہولیات دینے کی یقین دہانی کروائی تاہم مرحوم شوہر کی محبت کی خاطر خاتون نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا ہے کہ میرا جینا مرنا اسی جھونپٹری میں ہے۔

میں نے اپنے شوہر کی محبت کی خاطر بچوں کو بھی چھوڑ دیا۔وزیراعظم کی پیشکش سے انکار کے بعد خاتون کی بیٹی انہیں اپنے ساتھ لے گئی مگر اس شرط پہ کہ وہ روزانہ اپنی والدہ کو والد کی قبر پر لائے گی۔واضح رہے دو روز قبل اردو پوائنٹ نے ایک بزرگ خاتون کی خبر دی تھی جو کہ وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتی ہیں۔

وزیراعظمعمران خان نے آج خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری مدد مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے خاتون سے ویڈیو کال پر بات کی اور کہا کہ آپ کی ویڈیو دیکھی تو مجھے بہت دکھ ہوا۔ ہم آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔ خاتون نے پناہ گاہ منتقل ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ شوہر کی قبر یہیں پر ہے اس لیے رہنے کے لیے چھت بھی یہیں پر دی جائے۔وزیراعظم عمران خان نے نسیم بی بی کی خواہش کے مطابق سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔بزرگ خاتون نے بھی مدد کی یقین دہانی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں