مسلح افواج کی پریڈ ،پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختو نخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگ بکھیرے گئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:33

مسلح افواج کی پریڈ ،پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختو نخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگ بکھیرے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختو نخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگ بکھیرے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر جدید ترین فوجی سازو سامان، میزائل اور دفاعی آلات کی نمائش بھی کی گئی۔ پریڈ کے بعد ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس اور پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ثقافتی رنگ بھی بکھیرے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں