شہریار آفریدی کے برادر نسبتی شاہ میر آفریدی کی بیوی نے شوہر کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جمعہ 19 اپریل 2019 21:24

شہریار آفریدی کے برادر نسبتی شاہ میر آفریدی کی بیوی نے شوہر کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) وزیر مملکت شہریار آفریدی کے برادر نسبتی شاہ میر آفریدی کی بیوی نے شوہر کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شاہ میر آفریدی کی بازیابی کیلئے تین رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔ کمیشن اے سی رورل ‘ ایس ایچ او اور ممبر انسانی حقوق پر مشتمل ہوگا تفصیلات کیمطابق شاہ میر آفریدی کی بیوی نے عدالت کو بتایا کہ 11 فروری کو شاہ میر سے محبت کی سادی کی۔

(جاری ہے)

9 مارچ کو جائیداد کے جھگڑے میں بھائی‘ ماں اور ان کے رشتہ دار وزیر نے شاہ میر آفریدی کو اغواء کیا ۔ شاہ میر آفریدی کی بازیابی کے لئے صدر‘ وزیراعظم اور سی پی او کو درخواست دی درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں ین عدالت کو بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ شاہ میر آفریدی کو نیف لائف اسی ہیلپ سینٹر میں زبردستی بند رکھا گیا ہے انہیں نشہ کے انجیکشن لگائے جارہے ہیں اور کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میری جان کو شدید خطرات ہیں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔ درخواست گزار راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بادشاہ خان آفریدی عرف باشی خان کی نواسی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں