اگلے پندرہ روز میں قوم بڑی تبدیلی دیکھے گی،سید خورشید شاہ

پیر 22 اپریل 2019 23:37

اگلے پندرہ روز میں قوم بڑی تبدیلی دیکھے گی،سید خورشید شاہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگلے پندرہ روز میں قوم بڑی تبدیلی دیکھے گی۔ پارلیمانی نظام کو ختم کر کے صدارتی طرز حکومت متعارف کرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئندہ 15یوم میں قومی تبدیلی دیکھنے کیلئے تیار ہو جائے۔ یہ تبدیلی فارمولا اے ون کے تحت آئے گا۔ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور اس کی جگہ صدارتی نظام لانے کیلئے تیاریاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی مزاحمت کرے گی۔ صدارتی نظام نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اٹھارویں ترمیم کے خاتمہ سے بعض قوتیں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔ ہم ایسا کسی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں