وزیر خارجہ کی جاپان کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 23 اپریل 2019 17:08

وزیر خارجہ کی جاپان کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپان کے نائب وزیر اعظم تارو آسو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ کثیر جہتی تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات خطے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں اطراف نے پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں