سینٹ اجلاس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل طلب

اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی

بدھ 24 اپریل 2019 12:29

سینٹ اجلاس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سینٹ اجلاس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینٹ اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اجلاس کمیٹی روم نمبر ایک پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگااجلاس کی صدارت قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں