بھارت سے درآمد شدہ ادویات اور ویکسینز کے پاکستانی روپوں میں کیا قیمتیں ہیں،رحمن ملک کاوقفہ سوالات میں سوالات

اگر خدانخواستہ بھارت سے جنگ ہوتی ہے تو کیا ہمارے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی نہیں ہوگی، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 26 اپریل 2019 17:02

بھارت سے درآمد شدہ ادویات اور ویکسینز کے پاکستانی روپوں میں کیا قیمتیں ہیں،رحمن ملک کاوقفہ سوالات میں سوالات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمن ملک نے وزارت صحت سے سوالات کئے گئے ہیں کہ بھارت سے درآمد شدہ ادویات اور ویکسینز کے پاکستانی روپوں میں کیا قیمتیں ہیں، اگر خدانخواستہ بھارت سے جنگ ہوتی ہے تو کیا ہمارے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی نہیں ہوگی کیا کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسینز پاکستان میں بنائے جاتے ہیں یا بھارت سے ہی برآمد کئے جاتے ہیں۔

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان سینیٹر رحمان ملک نے وزارت صحت سے سوالات اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کو بتایا جائے کہ بھارت سے کونسے ادویات اور ویکسین درآمد کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سے درآمد شدہ ادویات اور ویکسینز کے پاکستانی روپوں میں کیا قیمتیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر خدانخواستہ بھارت سے جنگ ہوتی ہے تو کیا ہمارے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی نہیں ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ کیا ہمارے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی اچھی سٹاک موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسینز پاکستان میں بنائے جاتے ہیں یا بھارت سے ہی برآمد کئے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا وجہ ہے کہ کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسینز پاکستان میں نہیں بنائے جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں