حکومت اور اپوزیشن ایوان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ پیدا کریں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

پیر 27 مئی 2019 17:11

حکومت اور اپوزیشن ایوان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ پیدا کریں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت اور اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ ایوان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے نکتہ اعتراض پر اپنی بات کرنے کے بعد غیر اعلانیہ واک آئوٹ کیا جس کے بعد مراد سعید نے جذباتی انداز میں تقریر کی۔ اس دوران سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ان کی ایوان کے دونوں طرف بیٹھے ارکان سے درخواست ہے کہ ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ ایوان کا ماحول بہتر اور سازگار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں