نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے،

وزیراعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں پرمرکوز ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا رفاہ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 25 جون 2019 14:31

نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل سابق نالائق کرپٹ حکمرانوں کے بچوں سے زیادہ باصلاحیت اور پراعتماد ہے، انہیں آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں پرمرکوز ہے، ملک کو با صلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ ہنر مند افراد کی بھی ضرورت ہے۔

منگل کو رفاہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جدید دور میں ہرشعبہ میں تعلیم یافتہ انقلاب برپا کررہے ہیں، رفاہ یونیورسٹی ملک کا بہترین ترین تعلیمی ادارہ ہے، یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلم ملک اور بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نواجونوںکو سب زیادہ اپنے دل کے قریب سمجھتے ہیں اور ان کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ اور ذہانت میں دنیا بھر اپنا مقام رکھتے ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنا آسان کام نہیں اس کے لئے سخت حالات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر انتخابی مہم کے دوران آپ کو بھکاری بن کر دردر ووٹ مانگنا پڑتا ہے اور جیتنے کے بعد عوامی خدمت ہی آپ کا اوڑھنا بچھونا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کو مشورہ دوں گی جو سیاست کے میدان آنا چاہتے ہیں وہ عوام کی خدمت جذبہ لیکر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے ’’سٹیٹس کو‘‘ کو توڑا ہے جس کی بنیادی وجہ نوجوان ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کا سات کروڑ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں میں ان کو ملک و قوم پر بوجھ بنانے کی بجائے انہیں مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ہمارے ملک کو ڈاکٹرز، انجینئرز کی طرح ہنر مند افراد کی بھی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ٹیکنیکل شعبے کو باعزت نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ 2022ء میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو10لاکھ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے اور حکومت ہنرمند افراد کو مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اس موقع پر رفاہ یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان نے کہا کہ عصر حاضر میں ہائیر ایجوکیشن لازم ہوچکی ہے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لئے تعلیم واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ تقریب سے سی ای او نصراللہ رندھاوا، ڈین شعبہ انجینرنگ ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے الیکڑیکل اور بائیو میڈیکل انجینرنگ کے طالبعلوں کی طرف سے لگائے گئے سٹال بھی دورہ کیا اور پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں