اسد قیصر سے کورین فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال

زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوریا کے ساتھ تعاون میں وسعت دی جائے گی، کوریا اور پاکستان کے مابین ایگریکلچر کے شعبوں میں باہمی مطابقت کی بدولت ہم ایک دورسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں، کور یا میں مقیم پاکستان کوریا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں پسماندگی کا خاتمہ ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی

پیر 22 جولائی 2019 14:56

اسد قیصر سے کورین فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوریا کے ساتھ تعاون میں وسعت دی جائے گی، کوریا اور پاکستان کے مابین ایگریکلچر کے شعبوں میں باہمی مطابقت کی بدولت ہم ایک دورسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں، کور یا میں مقیم پاکستان کوریا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں پسماندگی کا خاتمہ ہو گا۔

پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کوریا کے فرینڈ شپ گروپ کی سربراہ Ms.Cho Bae-sookنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،ملاقات میں ایگریکلچر ، زراعت،صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔، اسد قیصر نے کہاکہ دونوں ممالک کے فرینڈ شپ گروپ کے ذریعے عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کردونوں اقوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین اراکینِ پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت زراعت کو ترقی دینے اور معیشت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں بہت مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوریا کے ساتھ تعاون میں وسعت دی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ کوریا اور پاکستان کے مابین ایگریکلچر کے شعبوں میں باہمی مطابقت کی بدولت ہم ایک دورسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کور یا میں مقیم پاکستان کوریا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوںنے کہاکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں پسماندگی کا خاتمہ ہو گا۔

سربراہ کورین وفد نے کہاکہ کوریا پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے سے پاکستان کو بہت فاہدہ ہو گا۔انہوںنے کہاکہ گندھارا تہذیب کے مقدس مقامات کی بحالی سے سیاحت کے فروغ میں زبردست اضافہ ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعداد کوریا کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں