اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی 29اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی

پیر 19 اگست 2019 20:00

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی 29اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی 29اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے سید قائم علی شاہ کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔پیر کواسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

سید قائم علی شاہ اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم علی شاہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب میں جاری تحقیقات مکمل ہونے تک قائم علی شاہ کو ضمانت دی جائے۔ اس وقت قائم علی شاہ کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے تفتیش کے لئے بلانے پر قائم علی شاہ پیش ہوتے رہے ہیں۔ قائم علی شاہ نیب کی تحقیقات کا حصہ ہیں اور مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ عدالت نیب کی تحقیقات مکمل ہونے تک قائم علی شاہ کو ضمانت دے۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت 29 اگست تک منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں