وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں پولیو کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس

ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال، آئندہ کے لائحہ عمل اور صوبوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی

بدھ 21 اگست 2019 15:04

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں پولیو کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں پولیو کی صورتحال پر بدھ کو اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی پارٹنر اداروں بل اینڈ میلنڈا گیٹس سے ڈاکٹر ٹم پیٹر سن، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے ڈاکٹر پلیتھا گونارستھنا ماہی پالے، یونیسیف سے ڈاکٹر جون ایگبور، انجینئر انچیف لیفٹینٹ جنرل معظم اعجاز، پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور بھی اجلاس میں موجود تھیں۔

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر عطاء نے ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا، وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے متعلقہ صوبوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں