اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری

ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر21ایم این ایز،ایم پی ایز،8،سینیٹرز،7آرمی آفیسرز،111سرکاری آفیسرز،229سینئیر پولیس آفیسرز،57غیر ملکی ڈپلومیٹس55،میڈیا کے نمائندوں36، جبکہ 6عدلیہ کے افسران سمیت530وی آئی پیز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی

اتوار 25 اگست 2019 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری ،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر21ایم این ایز،ایم پی ایز8،سینیٹرز7آرمی آفیسرز،111سرکاری آفیسرز،229سینئیر پولیس آفیسرز،57غیر ملکی ڈپلومیٹس55،میڈیا کے نمائندوں36، جبکہ 6عدلیہ کے افسران سمیت530وی آئی پیز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور قانون کی پاسداری کو قائم رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹر یفک قوانین کے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری ہے اس سلسلے میںرواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی21ایم این ایز،ایم پی ایز8،سینیٹرز،7آرمی آفیسرز،111سرکاری آفیسرز،229سینئیر پولیس آفیسرز،57غیر ملکی ڈپلومیٹس، 55میڈیا کے نمائندوں36 جبکہ6عدلیہ کے افسران سمیت530وی آئی پیزکے خلاف قانونی کاروائی کی گئی کاروائی کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشید نے کہا کہ تما م پولیس افسران بلا تفریق کا روائی عمل میںلا ئیں اور ٹر یفک قوانینکے خلا ف ورزی کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ بر تی جا ئے قانون سب کے لئے برابر ہے جو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،کاروائی کا مقصدشہریوں کو سزا دینا ہرگز نہیں ہے بلکہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کو رواں دواں ،شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی ،ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کو بلا امتیاز کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری روڈ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں