جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکہ انتہائی افسوناک ہے ، وزیر خارجہ

افغان حکومت کے ساتھ پاکستانی سفارت خانوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے حوالے سے بات کرونگا ، شاہ محمود قریشی

پیر 26 اگست 2019 14:45

جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکہ انتہائی افسوناک ہے ، وزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکہ انتہائی افسوناک ہے ۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جلال آباد کونسل خانے کے باہر ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل اور دو ویزہ کے حصول کے لیے آئے ہوئے اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سفارت خانے کا عملہ الحمدللہ مکمل طور پر محفوظ ہے ،پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں نے افغانستان میں پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج معالجے کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ پاکستانی سفارت خانوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے حوالے سے بات کرونگا تاکہ اس طرح کے واقعات سے حتی المقدور بچا جا سکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں