نائب صدر کے عہدے کے خلاف درخواست پر آئین کے آرٹیکل 62،63 اور 63 اے کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن

بدھ 18 ستمبر 2019 00:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست درخواست پر تحریری فیصلے میں کہاہے کہ نائب صدر کے عہدے کے خلاف درخواست پر آئین کے آرٹیکل 62،63 اور 63 اے کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا،صدر، سیکریٹری جنرل اور جماعت کا فعال عہدہ مریم نواز نہیں رکھ سکتیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے خلاف ملیکہ بخاری کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو نائب صدر کے عہدے پر برقرار رکھنے کے لئے متفقہ تحریری فیصلہ دیا۔ فیصلے میں کہاگیاکہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور بے اختیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں