پی ٹی آئی میں دو قسم کے لوگ ہیں

پی ٹی آئی میں کچھ سپلائرز بھی ہیں۔ علی زیدی نے مجھے عمران خان سے شادی سے قبل سمجھایا تھا۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 ستمبر 2019 13:10

پی ٹی آئی میں دو قسم کے لوگ ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اپنی حالیہ ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف میں موجود ''سپلائرز'' کی بات کی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں دو قسم کے لوگ ہیں، ایک تو وہ جو سپلائر ہیں اور دوسرے وہ جو سپلائی وصول کرتے ہیں اور کبھی کبھی ایک شخص یہ دونوں کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سپلائرز ہیں اُن میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو پیسوں سے تو مدد نہیں کر سکتے لیکن اور بہت طریقوں سے مدد کرتے ہیں اور خوش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کس کس کا نام لوں ، نعیم الحق صاحب کی کرتوت سے تو ویسے بھی سب بخوبی واقف ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے خوشنودی کے لیے بھی بہت کچھ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دوستوں کے دوستوں کو بھی نوازا جاتا ہے۔

ایک عاطف رئیس نامی شخص ہے جو علی زیدی صاحب کے دوست ہیں اور علی زیدی صاحب تو عمران خان کے جگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دنوں میں جب علی زیدی صاحب کو پتہ چلا کہ بات شادی تک پہنچ گئی ہے تو وہ ایک دن میرے پاس آئے اور انہوں نے بہت پیار پیار سے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ اِن سے کسی کو شادی نہیں کرنی چایئیے کیونکہ ہم اس شادی کو چلنے ہی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شادی نہیں چلے گی ، خان صاحب اکیلے ہی ٹھیک ہیں۔ اُن کی باتوں سے مجھے کافی واضح اشارے بھی ملے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا تھا کہ باہر سے لوگ آئیں گے ، ہم نے دیکھا کہ ان کے حکومت میں آتے ہی زلفی بخاری اور انیل مسرت باہر سے آئے۔ عاطف رئیس بھی باہر سے آئے۔ جب حکومت میں دوست ہوں تو کس کا دل نہیں چاہے گا کہ وہ واپس آئے۔

انہوں نے بتایا کہ عاطف رئیس کو خصوصی طور پر نوازا گیا تھا اور علی زیدی صاحب انہیں خصوصی طور پر چین بھی لے کر جایا گیا ۔ ان کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن کسی نے اس حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا۔ یہ سب دوست ہیں جنہوں نے عمران خان پر پیسہ لگا کر سرمایہ کاری کی یا پھر ان کی خوشنودی کی خاطر کچھ عیاشیاں فراہم کی ہیں۔ایسا شخص کسی کا دوست نہیں ہو سکتا۔ آنے والے دنوں میں عمران خان کو علم ہو گا کہ جو بھی ان کے ساتھ مخلص تھا اُن کو انہوں نے خود سے علیحدہ کر دیا۔ جو لوگ آپ پر پیسہ لگاتے ہیں وہ اس لیے لگاتے ہیں تاکہ وہ دوگنا کما سکیں۔ ریحام خان نے اپنی حالیہ ویڈیو میں زلفی بخاری اور انیل مسرت سے متعلق کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں