ایف بی آر کی چیف کمشنرز آئی آرکو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے سے پہلے واجب الادا 95 فیصد ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 23 ستمبر 2019 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام چیف کمشنرز آئی آرکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس سال 2019کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے تمام کیسز جس میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019 ہے، کے واجب الادا 95 فیصدٹیکس 30 ستمبر2019 سے پہلے ادا ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں