ڈیلی ویجز کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

یوٹیلٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 12:33

ڈیلی ویجز کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) یوٹیلٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اننڈسٹریل کمیشن نے سی بی اے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے مطالبات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔ممبر نور زمان نے یونین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا۔

وفاقی حکومت دیگر سرکاری ملازمین کی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھا رہی۔کمیشن سے درخواست نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات منظور کیے تھے جس کے باجود عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات منظور کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

یوٹیلی سٹورز کےو کیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار یونین فعال نہیں ہے۔نینشل انڈسٹریل کمیشن کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔کارپوریشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ ملازمین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے درخواست گزار کی اپیل منظور کر لی۔

کارپوریشن کو ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ رواں سال ماہ اگسست کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی سیل 80 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی جو کارپوریشن انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جمعہ کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ کارپوریشن انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور ملازمین کی انتھک محنت کے سبب کاپوریشن کی ماہانہ سیل میں واضح اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں