وزیراعظم عمران خان کا اپنی معاشی ٹیم کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار

ایک سال میں معیشت کا دھارا مثبت سمت میں تبدیل کرنا ہماری ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، ٹوئٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22

وزیراعظم عمران خان کا اپنی معاشی ٹیم کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سال میں معیشت کا دھارا مثبت سمت میں تبدیل کرنا ہماری ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے غیرملکی زرمبادلہ اور برآمدات میں اضافے کے اعدادوشمار شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایک سال میں معیشت کا دھارا مثبت سمت میں تبدیل کرنا ہماری ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 17 فیصد اور پاکستان کی برآمدات میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔ملکی درآمدات میں 18 اعشاریہ 6 فیصد کمی لائی گئی۔ پاکستان میںغیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں ایک سو گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری جانب پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی معیشت کے حوالے سے حوصلہ افزا اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بجٹ کے پہلے تین ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ (آمدن اور اخراجات کا فرق) 1 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ برس 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں