سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے جوڈیشل افسران کے سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی

امید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ معاملہ پر ممبران کمیٹی کے ساتھ ملاقات کر کے جلد حل نکال لیں گے، عدالت عظمیٰ

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:53

سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے جوڈیشل افسران کے سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے جوڈیشل افسران کے سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ۔ بدھ کو سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہاکہ کمیٹی اجلاسوں میں تجاویز تیار کر لی گئیں ہیں ،تجاویز راے کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل افتخار گیلانی نے کہاکہ ان کی تجویز ہے کہ اسلام آباد کا جوڈیشل افسر ملک بھر میں ٹرانسفر ہو سکتا ہے ،افسران میں اضطراب ہے۔وکیل افتخار گیلانی نے کہاکہ معاملہ کی وجہ سے ججز پریشان ہیں حکومت کو جلد حل نکالنے کا کہا جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے کہا تھا ججز کی روٹیشن رضا مندی سے کی جاے گی۔ عدالت نے کہاکہ امید ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ معاملہ پر ممبران کمیٹی کے ساتھ ملاقات کر کے جلد حل نکال لیں گے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کرد ی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں