وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغاکردیا ، ٹاسک اعظم سواتی کو مل گیا

بدھ 13 نومبر 2019 18:05

وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغاکردیا ، ٹاسک اعظم سواتی کو مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغاکردیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ کے لئے پارلیمانی جماعتوں سمیت وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے ،صوبہ ہزارہ کے لئے وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک مل گیا ،اعظم خان سواتی کی سربراہی میں اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن، سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبہ ہزارہ سے متعلق پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کی گئی،ہزارہ صوبہ سے متعلق تمام پارٹیوں سے مشاورت مکمل کرکے مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں