ظ*عدالت نے نوازشریف پرحکومت سے زیادہ سخت شرائط عائد کردیں، سینیٹر فیصل جاوید

- کسی کو این آر او نہیں مل رہا عمران خان نے جو کہا وہ کرکے دکھایاہے،پی ٹی آئی رہنما

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

× اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ کسی کو این آر او نہیں مل رہا ، عدالت نے نوازشریف پر حکومت سے زیادہ سخت شرائط عائد کردی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں مل رہا جوپوری زندگی عمران خان نے کہاہے ، وہ کرکے دکھایاہے ۔

(جاری ہے)

ہم نے عمران خان کی قیادت میں ملک کوآگے لے کر جانا ہے ، ڈیلیں تو راتوں رات ہوجاتی تھیں ۔ نوازشریف کے معاملے میں تو ہر چیز کوشفاف رکھا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ نواز شریف ضمانت دیئے بغیر باہر نہیں جاسکتے اورعدالت نے زیادہ سخت شرائط عائد کردیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی مایوس نہیں کریں گے جووعدہ کیاہے ، وہ پورا کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں