سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ

5 وزارتوں کے ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 11:38

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر 2019ء) گذشتہ ایک سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد بھی اضافہ نہ ہوا لیکن مہنگائی میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا۔اسی بنیاد پر حکومت نے 39 وزارتوں میں سے 8 وزارتوں کو پہلے ہی ریلیف دے رکھا ہے۔اور اب مزید 5 وزارتوں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جب کہ 20سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد ریلیف دیا جائے گا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی سہیل بھٹی کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سمیت پانچ وزارتیں جس کے اندر ڈویژن بھی شامل ہے،اس کے علاوہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اکنامک فئیر ڈویژن بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان پانچ وزارتوں کے افسران اور ملازمین مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

دیگر وزاتوں کے مقابلے میں ان وزاروں کو وقت بھی زیادہ دینا پڑتا ہے۔اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان وزارتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ایک سمری بھی وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی ہے۔سمری میں وزیراعظم عمران خان سے سفارش کی گئی ہے کہ ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کیا جائے۔اتنے زیادہ اضافے کا مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کیونکہ ان وزارتوں میں ملازمین بہت زیادہ وقت دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ 20سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کہ تجویز دی گئی ہے۔سمری کے منظور ہونے کے بعد یکم جنوری سے ملازمین کو ریلیف ملنا شروع ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کے لیے بھی حکومت نے کچھ سفارشات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔جس میں وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں جن کی پنشن بہت کم ہے تو اس میں بھی اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ دیگر ملازمین کے لیے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کے حساب سے ایک فارمولا تیار کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں