حکومت سانحہ پی آئی سی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی، وزیر اعظم کے معاون حضوصی برائے امور نوجوانان زلفی بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون حضوصی برائے امور نوجوانان زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف جو بھی جائے گا اسے سزا ملنی چاہیے۔ جمعہ کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کے وکلاء ہسپتال کی دیواریں پھلانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب تحمل مجاز اور محنتی انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ پی آئی سی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سنبھالے 15 ماہ ہوئے ہیں اتنے کم عرصہ میں بہتری ہو سکتی لیکن تبدیلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھ سے آٹھ ماہ میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کے ای او بی کے ملازمین کی پینشن 15000 روپے تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا قطر کے لئے مختلف شعبوں میں 18000 افرادی قوت کے کوٹہ کو جلد پورا کر لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں