سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے،وفاقی وزیر غلام سرور خان کا صحافی حنیف خالد کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

جمعرات 23 جنوری 2020 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مجھے خوشی ہے کہ حنیف خالد نے اپنی صحافتی زندگی پر مبنی نصف صدی کا سفر کامیابی سے طے کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نامور صحافی حنیف خالد کی کتاب "نصف صدی کا صحافتی سفر" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا حنیف خالد کے ساتھ صحافتی تعلق ہے، سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ حنیف خالد نے اپنی صحافتی زندگی پر مبنی نصف صدی کا سفر کامیابی سے طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس لفظوں کی کمی ہے لیکن دل میں احترام بھرا ہے، میری حنیف خالد کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں