) وزیراعظم عمران خان نے 2020ء کو بے شک عوام کا سال قرار دیا ہے ،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز

اتوار 26 جنوری 2020 20:36

C اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور‘ بانی صدر کامران عباسی اور سابق صدر رانا محمد ایاز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2020ء کو بے شک عوام کا سال قرار دیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کو اجاگر کرنے اور اس سلسلے میں کابینہ کو قانون سازی میں بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا 2020 ء کو عوام کا سال قرار دینے کے اعلان کے اثرات بھی مل جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور اور ایجنڈے کے مطابق کرپشن فری سوسائٹی کیلئے اپنے اقتدار کے پہلے روز سے ہی عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے تھے اور یہ بات حقیقت ہے کہ حکومت کو بہرحال عوامی مسائل کا احساس ہے اور انکے فوری حل کی جامع پالیسی طے کرکے اس پر عملدرآمد کا آغاز کر چکی ہے یہ بات خوش آئند ہے اور جلد ہی عوام تک مثبت اثرات پہنچ جائیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں